10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ:ایک شہری شہید


پاکستان

03/Apr/2019

News Viewed 1649 times

ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ:ایک شہری شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایل او سی پر بلا وجہ فائرنگ کی جس کے باعث ایک نوجوان شہری شہید ہو گیا اور تین عورتیں زخمی ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اب شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کی خلاف ورزیا ں بڑھ گئی پچھلے 72گھنٹوں میں بھارتی فوج نے دو بار بلا وجہ فائرنگ کی ہے جس کے نتائج میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں ایک 18سالہ شہری شہید ہوا ہے اور تین خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں جنہیں ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروایا گیا ہے۔
مزید جانیں:بھارت کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا
بھارتی فوج کے مقابلے میں پاک فوج نے بھی فائرنگ کی ہے اور انہیں منہ توڑ جواب ملاذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے 7فوجی ہلاک ہو گئے اور 19فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان سے جنگ کرنا چاہتا ہے مگر دونوں ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں چین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی تو پورا ایشیاء تباہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ خبریں